ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2023ء تک10لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا ہدف:مودی

2023ء تک10لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا ہدف:مودی

Mon, 14 Nov 2022 11:08:55    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)مرکز کی نریندر مودی سرکار نے سال2023کے آخر تک10لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا ہدف دیا ہے - اس کیلئے اسپیشل پورٹل، دو مہینے کا ٹارگیٹ، سکریٹری سطح پر ہر ہفتہ جائزہ میٹنگ، فل کیلنڈر تیار کرنا، ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں کی تعداد کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنا جیسے قدم اٹھائے گئے ہیں - اس کا ایک مقصد ہے کہ سال 2023کے آخر تک 10لاکھ لوگوں کو نوکری دی جائے - وزیر اعظم دفتر کے سینئر اہلکار کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے - بے روزگاری کے معاملہ کے ایشو بننے کے بعد مودی سرکار نے سال2023کے آخر تک مرکز کے تحت آنے والے مختلف محکموں میں خالی پڑے 10لاکھ عہدوں کو بھرنے کا اعلان کیا تھا - سال2023 کے آخر تک ان عہدوں کو بھرنے کا ہدف رکھا گیا ہے - اس کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں پہلا ”روزگار میلہ“منعقد کیا گیا تھا - وزیر اعظم نریندر مودی نے 75ہزار نوجوانوں کو تقرری خط سونپا تھا - مودی سرکار نے10لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کا ہدف پورا کرنے کیلئے 5 پوائنٹ کا پلان بنایا ہے -

1-پہلے قدم کے تحت ویکیسنی اسٹیٹس پورٹل نام سے بین حکومت پورٹل لانچ کرنے کا منصوبہ ہے - یہاں پر سبھی وزارتوں اور محکموں کی جانب سے ویکینسی کا ڈیٹا اَپ لوڈ کیا جائے گا -
2-دوسرے مرحلہ کے تحت ہر ایک وزارت اور محکمہ کی جانب سے نوڈل افسر مقرر کیا جائے گا، جو پورٹل کو ریگولر طور پر اپ ڈیٹ کریں گے -
3-سبھی وزارتوں اور محکموں کیلئے دو مہینے کا ہدف طے کیا گیا ہے - ساتھ ہی سال2023کے آخر تک کیلئے فل کیلنڈر بھی تیار کیا گیا ہے -
4-آفر اور تقرری لیٹر کیلئے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے - سبھی وزارتوں کو آنے والے مہینوں میں جاری کئے جانے والے تقرری لیٹر کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے -
5-مالی سال2023-24میں ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں کے بارے میں سبھی وزارتوں اور محکموں کو وقت سے پہلے اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ہے - تاکہ ان خالی عہدوں کو بھرا جاسکے -


Share: